لاہور(پی این آئی) پی ٹی آئی کے رہنماء، رکن اسمبلی زین قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ہماری 3 شرائط تسلیم کرے ہم ہر سیاسی قوت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، جیلوں میں قید لوگوں کو رہا کیا جائے، 9مئی واقعے اور 8 فروری الیکشن پر کمیشن بنایا جائے،حکومت اگر مفاہمت کیلئے سنجیدہ ہے تو شرائط تسلیم کرے اور آگے بڑھے۔
انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں عمران خان کی ضمانت ہونے سے پی ٹی آئی مئوقف کو تائید ملتی ہے کہ عمران خان نہ دہشتگرد ہیں، نہ 9مئی کیسز میں ملوث ہیں، نہ القادر ٹرسٹ میں کوئی چیز نکلی ہے، ضمانت اسی صورت ملتی ہے جب کیسز میں کچھ نہ ہو۔ اگر مفاہمت کیلئے حکومت سنجیدہ ہے تو ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے جیلوں میں قید لوگوں کو رہا کیا جائے، 9مئی واقعے پر اور 8فروری الیکشن پر کمیشن بنایا جائے، جو مینڈیٹ چوری ہوا ، ہم ایک سیاسی جماعت ہیں ہماری بھی شرائط ہیں، ہماری تین باتوں کو تسلیم کریں ہم ہر سیاسی قوت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں ۔ پی ڈی ایم ہے جو کہتی گلے پڑ جاؤ یا پاؤں پڑ جاؤ، عمران خان کے خلاف کیسز میں کچھ نہیں ہے، عدالتوں سے ضمانت کے بعد عمران خان کو رہا کیا جائے، سب کو مل کر بات کرنا ہوگی کہ ہم کب تک انتخابات کو متنازع بناتے رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں