پشاور(پی این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت کو آج رات تک لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کرنے کی ڈیڈلائن دے دی ہے، انہوں نے کہا کہ کل سے لوڈشیڈنگ ٹھیک نہ ہوئی تو پیسکو چیف آفس میں جاکر انتظام سنبھالوں گا۔
انہوں نے ایکس پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں وفاقی حکومت اور وزیرتوانائی کو پیغام دے رہا ہوں کہ جو خیبرپختونخواہ میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ شروع کی ہوئی ہے، اس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کی جائے، آئیں بیٹھیں اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل نکالیں، لیکن آپ شرافت کی زبان کو کمزوری سمجھتے ہیں، لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو آج رات تک کی ڈیڈلائن دے رہا ہوں، آج رات تک لوڈشیڈنگ کا شیڈول تبدیل ہونا چاہئے، کل سے لوڈشیڈنگ ٹھیک نہ ہوئی تو پیسکو چیف کے آفس میں جاکر انتظام سنبھالوں گا، یہ وارننگ نہیں میری ٹائم لائن ہے پھر خود بیٹھ کر شیڈول بناؤں گا۔پیسکو چیف نے صوبے میں رہنا ہے تو پھر میرے شیڈول پر چلے، میرا صوبہ سستی بجلی بنا کر دے رہا ہے اور مہنگی خرید رہا ہے، میرے پیسوں سے کٹوتی کرلو اور مجھے بجلی دو۔ اگر حق نہ دیا تو پھر آپ دیکھیں گے کہ میں حق کیسے لیتا ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں