پشاور(پی این آئی)گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گا، کوئی کسی پر پابندی نہیں لگاسکتا،جو بھی گورنرہاوس آنا چاہتا ہے آسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی جانب سے خیبرپختونخواہ اسلام آباد ہاؤس میں ان کے جانے پر پابندی لگانے پر ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آرٹیکل 121 اور 122 میں سب کے اختیارات واضح ہیں۔ صوبے کے عوام کو متاثر کرنے کے بجائے صوبے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دعوت دی ہے کہ گورنر ہاوس آجائیں ۔ اگر گورنر ہاوس نہیں آتے تو مجھے وزیراعلیٰ ہاوس بلا لیں۔ سیاسی جنگ میں کبھی نہیں پڑوں گا۔ گورنرہاوس سے کبھی کوئی سازش نہیں ہوگی۔ سیاست الگ لیکن صوبے کا مقدمہ وفاق کے ساتھ لڑوں گا۔
قبل ازیںیہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی پر خیبرپختونخواہ ہاؤس اسلام آ باد آنے پر پابندی عائد کر دی،علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخواہ ہاوس انیکسی خالی کروا دی۔ علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخواہ کی رہائش گاہ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔بتایاگیاہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تین روز سے خیبرپختونخواہ ہاو¿س اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں اور صوبے کے تمام تر معاملات کے پی ہاو¿س اسلام آباد سے چلا رہے ہیں۔جو چیزیں خیبرپختونخواہ کی اچھی ہیں وہ دوسرے صوبوں کو لینی چاہیے اور جو چیزیں دوسرے صوبوں کی اچھی ہیں اسے خیبر پختونخواہ کو اپنانا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں