کے الیکٹرک نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی ٹھان لی

لاہور(پی این آئی)میرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عوام چیف جسٹس جانب سے فارم 47 کی حکومت کے قیام پر سوموٹو ایکشن لینے کے منتظر ہیں، کیا چیف جسٹس نہیں جانتے کہ ملک میں کس طرح حکومت قائم کی گئی ہے، فارم 45 کے بجائے جعلی فارم 47 والوں کو مسلط کردیا گیا ہے؟

انہوں نے کہاکہ کراچی میں میٹرک کے امتحانات ہورہے ہیں جس میں 3لاکھ 64ہزار طلبہ و طالبات امتحانات دے رہے ہیں، سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم کی نااہلی و ناقص کارکردگی اور شدید بدانتظامی کے باعث 40فیصد طلبہ و طالبات کو امتحان کے لیے بنیادی ضروریات میسر نہیں اور کے الیکٹرک شدید گرمی اورپیپر زکے دوران بھی لوڈ شیڈنگ کررہی ہے اور دوسری طرف ایک مرتبہ پھر سے فی یونٹ 18.86روپے بڑھانے کی سفارش نیپرا میں دے دی ہے، نیپرا،کے الیکٹرک اور حکومت کا شیطانی اتحاد ہے جو کراچی کے عوام پر مسلط ہے، کے الیکٹرک کے حوالے سے ہمارامطالبہ ہے کہ اس کا لائسنس منسوخ کر کے قومی تحویل میں لیا جائے، ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن کے لیے پرائیوٹ کمپنیوں کو مدعو کیا جائے لیکن کرپشن ولوٹ مار اور کے الیکٹرک کی سرپرستی کی وجہ سے ایسا نہیں کیا جارہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close