انقرہ(پی این آئی) انقرہ میں قائم ’ترکیہ ایجوکیشن ڈویلپمنٹ‘ (ٹی ای ڈی) یونیورسٹی نے 2024ءکے خزاں سمسٹر لیے پاکستانی طالب علموں کو سکالر شپس دینے کا اعلان کر دیا۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ترک یونیورسٹی کی طرف سے پاکستان طالب علموں کو 23انڈر گریجوایٹ اور 17گریجوایٹ پروگرامز میں معیاری تعلیم پر نمایاں سکالرشپس کی پیشکش کی گئی ہے۔ان پروگرامز میں آرکیٹیکچر، سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ، انڈسٹریل ڈیزائن، انٹریئر آرکیٹیکچر اینڈ انوائرنمنٹل ڈیزائن، بصری کمیونیکیشن ڈیزائن، نفسیات، سوشیالوجی، ریاضی، انگریزی زبان و ادب، بزنس ایڈمنسٹریشن، اکنامکس، پولیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی تعلقات، نفسیات اور کمپیوٹر سائنس و دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کی طرف سے الیکٹریکل انجینئرنگ، صنعتی انجینئرنگ، سول انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ اور سافٹ ویئرانجینئرنگ کے پروگرامز بھی پاکستان طالب علموں کو آفر کیے گئے ہیں۔یونیورسٹی کے عہدیدار کین اونے کا کہنا تھا کہ ”ٹی ای ڈی انقرہ کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیز میں سے ایک اہے، جس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پیشہ ور فیکلٹی ممبرز موجود ہیں۔یونیورسٹی میں اس وقت 5ہزار طالب علم زیرتعلیم ہیں جبکہ فیکلٹی ٹو سٹوڈنٹس تناسب 24:1ہے، جو طلبہ کو انفرادی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے کافی ہے۔“
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں