پنجاب اسمبلی میں حکمران اتحاد کو بڑا جھٹکا لگ گیا، 27نشستیں کم ہوگئیں

لاہور(پی این آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص ارکان کی رکنیت معطل کر دی۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 27 مخصوص نشستیں معطل کی گئیں۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن رکن رانا آفتاب کا مخصوص نشستوں پر پوائنٹ آف آرڈر درست قرار دیا۔خواتین اور اقلیتوں کی یہ 27 مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد کو ملی تھیں۔ معطل ارکان میں 24 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔معطل خواتین ارکان میں ن لیگ کی 21 ، پیپلزپارٹی، آئی پی پی اور ق لیگ کی ایک ایک رکن شامل ہیں جبکہ معطل اقلیتی ارکان میں ن لیگ کے 2 اور پیپلزپارٹی کا ایک رکن شامل ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے نتیجے میں پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 23 اور پیپلزپارٹی کے 2 ووٹ کم ہوگئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ق اور استحکام پاکستان پارٹی کا ایک ایک ووٹ بھی کم ہوگیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close