دہشتگردوں کا حملہ، سکول میں خوفناک دھماکہ، تشویشناک خبر آگئی

میران شاہ (پی این آئی) شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں نے لڑکیوں کے نجی اسکول کو بم سے اڑا دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق ؎کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں بچیوں کے اسکول کو بم سے اڑا دیا گیا ہے۔

نجی اسکول شوہ درازندہ کورات گئے بارودی مواد سے تباہ کیا گیا۔ڈی پی او کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے گی۔ واقعہ کی تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close