بشریٰ بی بی کو کہاں منتقل کر دیا گیا؟اہم خبر

راولپنڈی (پی این آئی )بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگیا،بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس سماعت کے بعد اڈیالہ جیل میں ہی روک دیا گیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ اردو کرانیکل کے مطابق بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی تھی کہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔آج بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاو¿نڈز کیس کی سماعت کے لئے بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل لے جایا گیا تھا، سماعت کے بعد بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل روک لیا گیا۔بشری بی بی آج سے اڈیالہ جیل میں ہی قید رہیں گی،بشری بی بی کا سامان آج شام تک سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ منتقل کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close