اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان بار کونسل نے ہائیکورٹ کے 6 ججوں کے الزامات کی تحقیقات کے لیے حاضر سروس ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران پاکستان بار کونسل کے وکیل نے کہا کہ حکومت کچھ نہیں کر رہی، عدلیہ کو خود کچھ کرنا ہوگا، توہین عدالت، مداخلت اور ججز کوسکینڈلائز کرنے کی کارروائی ہوسکتی ہے۔ سپریم کورٹ بار کے وکیل نے کہا کہ جج کے بیڈروم سے کیمرا نکلنا انتہائی خطرناک ہے،کوئی دوسری رائے نہیں کہ ڈیٹرنس ہونا چاہیے۔ اپنی تحریری تجاویز میں سپریم کورٹ بار نے کہا کہ ججوں کا مداخلت پرتوہین عدالت کی کارروائی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ مداخلت پر توہین عدالت کی کارروائی کرنی چاہیے تھی۔ ججوں کا کوڈ آف کنڈکٹ موجود ہے ، ججوں کا خط میڈیا کو لیک کرنا بھی سوالات کو جنم دیتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں