وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بڑی مشکل میں پھنس گئیں

لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔۔۔ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے خطرناک ٹول ’ڈیپ فیک‘ کا شکار ہوگئی ہیں۔چند روز قبل مریم نواز نے خواتین پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پنجاب پولیس کی وردی بھی زیب تن کی، وردی میں ملبوس ہاتھ میں چھڑی پکڑے اور سلیوٹ کرتے مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں جس پر مختلف تبصرے بھی دیکھنے کو ملے تھے لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں مریم نواز کو پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک میوزک پر دو لڑکیوں کے ساتھ رقص کرتے دکھایا گیا ہے،یہ ویڈیو ڈیپ فیک ہے

https://www.tiktok.com/@nabeelptitiger2?referer_url=dailypakistan.com.pk%2F06-May-2024%2F1708812&refer=embed&embed_source=121374463%2C121409638%2C121404359%2C121351166%2C121331973%2C120811592%2C120810756%3Bnull%3Bembed_masking&referer_video_id=7364632790123416875
۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی ہے، لیکن اس کی حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے تخلیق کی گئی ہے۔پہلی نظر میں دیکھنے پر یہ ویڈیو بالکل اصلی لگ رہی ہے لیکن غور سے دیکھنے پر ویڈیو کی حقیقت واضح ہو رہی ہے اور دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز کو دونوں لڑکیوں کے بیچ میں ایڈٹنگ کے زریعے شامل کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close