گندم سکینڈل،تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ کو بھی بلالیا

اسلام آباد (پی این آئی)گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو بھی کل طلب کرلیا ہے۔

جیو نیوز کا ذرائع کے مطابق بتانا ہے کہ گندم اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی طلبی کے بعد ڈاکٹر شمشاد اختر کو بلالیا ہے۔سابق سیکرٹری فوڈ محمد آصف نے تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کے سامنے سابق سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کیپٹن (ر) محمد محمود نے بھی بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔تحقیقاتی کمیٹی نے نگران دور حکومت میں گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کے معاملے میں ڈاکٹر شمشاد اختر کو کل طلب کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close