اسلام آباد (پی این آئی) گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور محسن نقوی کو طلب کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔
وفاقی سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے اپنے بیان میں کہا کہ نہ تو سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نہ ہی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو طلب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں حضرات کو طلب کیے جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کر رہا ہوں، میری انکوائری سے متعلق غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں