صدر آصف زرداری نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرر کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پی این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دیدی۔

صدر مملکت نے سردار سلیم حیدر خان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دی ،فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی جبکہ جعفر خان مندو خیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔صدر مملکت نے گورنروں کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (ایک) کے تحت دی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں