خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ میں اہم عہدہ دیے جانے کا امکان

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

جنرل کونسل کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جاسکتا ہے اس لیے یہ تجویز جنرل کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن کا جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو لاہور میں ہوگا جس میں نواز شریف کو ن لیگ کا صدر بنایا جائے گا، احسن اقبال نے پی ڈی ایم حکومت کے دوران بھی پارٹی قیادت کو عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کو سال قبل کہا تھا عہدہ چھوڑنا چاہتا ہوں، وزارت کی زیادہ مصروفیت کے باعث پارٹی عہدہ صحیح طرح نہیں چلایا جاسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close