گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات ، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی بول پڑے

کراچی (پی این آئی) گندم درآمد سکینڈل کی تحققیات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، موجودہ حکومت کو ابتدائی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گندم درآمدگی پر کسٹم ڈیوٹی اور جی ایس ٹی کی چھوٹ دی گئی اور نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کی منظوری ملنے کے بعد وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے سمری ارسال کی۔

اس رپورٹ کے بعد سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی اہم انکشافات کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے کہا ہے کہ موجودہ کسانوں کے گندم کے معاملے سے نگراں حکومت کا کوئی تعلق نہیں،اس وقت سب لوگ کسانوں کے ہمدرد بنے ہوئے ہیں، گندم خریدنے کی سمری کیبنٹ میں آئی تھی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ تحقیقات کرنا چاہتے ہیں تو آپ تحقیقات کریں کس نے روکا ہے۔بار دانہ کے مافیا ہیں اور اس کے ساتھ جڑے اور فرٹیلائزرمافیاز ہیں۔ فری ٹریڈ کے بغیر امپورٹ بند نہیں کی جاسکتی۔گندم حکومت نے نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر نے درآمد کی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں گندم سستی ہوئی تو پرائیویٹ سیکٹر نے گندم خرید کر فائدہ اٹھایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close