اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی اجازت دیدی۔ذرائع کے مطابق ایف سی آزادکشمیر میں چینی باشندوں اور بجلی گھروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کےلئے تعینات ہو گی۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کی 6 پلاٹونز 3 ماہ کے لئے تعینات کی جائیں گی۔ آزاد کشمیر حکومت نے پولیس کی معاونت کے لئے ایف سی تعیناتی کی درخواست کی تھی، نیلم جہلم ، منگلا اور گل پورپاور ہاؤسز کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے ایف سی تعینات ہو گی۔واضح رہے کہ 26 مارچ کو خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں