نیب اِن ایکشن ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نئی تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف نئی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اس حوالے سے سابق وزیراعظم پر قیمتی تحائف غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام ہے، نیب نے بانی پی ٹی آئی کو نئی انکوائری میں طلب بھی کیا اور 16 اپریل کو عمران خان نیب کے راولپنڈی آفس طلب کیا گیا تھا، اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف بھی نئی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اس مقصد کے لیے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نئی انکوائری میں طلبی کا کال اپ نوٹس موصول کروانے اور تحقیات کے لیے نیب راولپنڈی کی جانب سے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو خط بھی لکھا گیا۔

بتاتے چلیں کہ توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل کردی گئی ہے اور عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ نیب ریفرنس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی جہاں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس پر سماعت کی، جہاں عدالت نے استفسار کیا کہ ’کیا آج اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے؟ مرکزی اپیل شروع نہیں کریں گے اگر آپ چاہتے ہیں تو سزا معطلی پر دلائل دے دیں‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close