حکومت کا 5لاکھ سے زائد موبائل فون سمز بلاک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قابل ٹیکس آمدن رکھنے والے نان فائلرز کی سمیں بلاک ہوں گی، ایف بی آر نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں ۔نوٹیفکیشن میں سمیں بلاک کرنے کی ہدایت پر 15 مئی تک عملدرآمد کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، ایکٹیوٹیکس پیئرزفہرست میں شامل نہ ہونےوالےافرادکی فہرست جاری کر دی گئی ہے ، فہرست میں5لاکھ6ہزار671نان فائلرزکےنام شامل ہیں، سال 2023کے ٹیکس گوشوارےجمع نہ کرانے والےزدمیں آئیں گے، نان فائلرزکی بندموبائل سمیں باآسانی بحال نہیں ہوں گی، سمزکی بحالی ایف بی آریامتعلقہ کمشنرکی اجازت سے مشروط ہوگی۔ذرائع نے سماء نیوز کو بتایا ہے کہ اگلے مرحلے میں مزید نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کا پلان ہے ، مجموعی طور پر 20 لاکھ سے زائدافراد کا ڈیٹا تیار کر لیا گیا، ایف بی آر کے پاس نان فائلرز کے بجلی کنکشن بھی منقطع کرنے کا اختیار ہے۔

close