زلفی بخاری خاور مانیکا کی بیٹیوں کو کیوں کالز کر رہے ہیں؟عدالت میں تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دوران سماعت خاور مانیکا نے کہاکہ میرے گھر میں زلفی بخاری میسج کررہا ہے میری فیملی تقسیم ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جج شاہ رخ ارجمند نے کہاکہ جب کوئی پارٹی کیس کے بعد باہر نکلتی ہے تو کہتی ہے جج نے پیسے لے لئے،اپیل کی سٹیج ہوتی ہے میں کسی اور کو کیس ٹرانسفرنہیں کر سکتا،آج کتنے جج تبدیل کریں گے کیس ہارنے کے بعد سب یہی کہتے ہیں۔

خاورمانیکا نے کہاکہ ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو تھپکی دی تو یہ گنند اچھالنے لگے،سلمان اکرم راجہ نے ایک ٹکٹ کیلئے اس کیس میں جوش دکھایا،آپ بانی پی ٹی آئی کی گڈبک میں نہیں آئے بلکہ خدا آپ کو فنا کرکے رکھ دے گا، زلفی بخاری میری بیٹیوں کو فون کالز کیوں کررہا ہے،جج شاہ رخ ارجمند نے کہاکہ کیس اس حد تک سن چکا ہوں کہ کیس کسی اور عدالت میں ٹرانسفر نہیں کر سکتا،سیکشن 528کے مطابق اس معاملے میں ہائیکورٹ کچھ کر سکتا ہے، ہمارے جوڈیشل سسٹم میں پارٹی جیت کر کہتی ہے انصاف دیر سے ملا،اگر پارٹی ہارے جائےتو کہتی ہے جج نے رشوت لے کر فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close