تحریک انصاف اور مولانا فضل الرحمٰن اکٹھے ہوگئے تو کیا ہوگا؟ حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

راولپنڈی(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ کل مولانا فضل الرحمان کی تقریر سب کے سامنے ہے،میرا خیال ہے مولانا صاحب نے فیصلہ کر لیا ہے یہ حکومت ہٹے گی، اگر پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو یہ حکومت تین چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،میرا خیال ہے کہ پی ٹی آئی کو مولانا صاحب سمیت سب سے بات کرنی چاہئے۔

فوادچودھری نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم آج 9مئی کے کیسز کے سلسلے میں عدالت آئے ہیں،ہم ایک مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں،ہم چاہتے ہیں تلخیاں کم ہوں، اللہ آسانیاں پیدا کرے،موجودہ حکومت فارم47پر کھڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close