بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹ، زہر دیا گیا یا نہیں؟ عدالت میں بتا دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، بشریٰ بی بی کے وکیل کی مسلسل غیرحاضری پرعدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےریمارکس دیئے دونوں فریقین عدالت کے ساتھ سیاست کھیل رہے ہیں ۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کوزہردیئے جانے کے خدشے کے باعث میڈیکل چیک اپ کی درخواست نمٹا دی ۔اسٹیٹ کونسل نے کہا دونوں فریقین کی استدعا ہےکہ مزید کچھ دن کا وقت دیدیا جائے ، ہماری بات چیت چل رہی ہے امید ہے جلد ایگریمنٹ ہو جائے گا۔ اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےحیرانی کا اظہارکیا تو اسٹیٹ کونسل نےجواب دیا ہمارا دو طرفہ ارینجمنٹ ہو رہا ہےابھی حتمی نہیں اس لیے نکات ابھی نہیں بتا سکتا ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسٹیٹ کونسل سے کہا یہ عدالت اس کیس کے زیرالتواء ہونے سے متعلق بہت فکرمند ہے ، وہ پہلے رٹ فائل کرتے ہیں جب دیکھتے ہیں ریلیف ملنےلگا ہےتو کھیل شروع کر دیتے ہیں ، آپ لوگ بھی کچھ کم نہیں ہیں ، آخری بار موقع دے رہا ہوں آئندہ سماعت پر لازمی پیش ہو کر دلائل دیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close