بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکتا، سابق وزیراعظم نے صاف صاف بتا دیا

لاہور (پی این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کودرست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

جس ملک میں سیاسی انتشار ہوگا اس ملک کی معیشت کمزور ہو گی، وفاقی حکومت کی جو مجموعی آمدن ہے وہ اس کا سود بھی پورا نہیں کر سکتی، ڈالر کی قیمت میں کمی کسی صورت ممکن نہیں ہو گی۔لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے ، آئی ایم ایف کے پاس جانے کا مطلب ہے ہم ناکام ہو گئے، مہنگی بجلی خرید کر آپ کسی بھی سیکٹر میں کام نہیں کر سکتے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس ملک میں عدل کا نظام نہیں ہو گا وہاں ترقی نہیں آسکتی، نظام عدل درست ہونے تک ملک آگے نہیں چل سکتا،عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے کم کرنیکی ضرورت ہے۔سابق مشیر خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا کا تقریب سیخطاب میں کہنا تھا کہ ہمیں بجٹ خسارے کوکم کرنیاور ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں