نواز شریف کے انتہائی قریبی ساتھی کا انتقال ہوگیا

حافظ آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل حسین تارڑ انتقال کر گئے۔۔

 

 

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کے والد میاں افضل حسین تارڑ انتقال کر گئے ۔میاں افضل حسین تارڑ کا شمار پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور نواز شریف کے با اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔میاں افضل حسین تارڑ کا سیاسی کیریئر 1990 میں ہوا جب وہ آزاد حیثیت سے ایم این اے منتخب ہو کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے اور مرتے دم تک میاں نواز شریف کا ساتھ نبھایا ،میاں افضل حسین تارڑ کے سیاسی جانشین ان کی بیٹی سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ ہیں جو دو مرتبہ قومی اسمبلی کی ممبر منتخب ہو چکی ہیں ۔میاں افضل حسین تارڑ کافی عرصہ سے بیمار تھے جو آج تقریبا سو سال کی عمر پا کر اس جہان فانی سے کوچ کر گئے، ان کی نماز جنازہ آح شام ساڑھے سات بجے ان کے آبائی گاؤں کولو تارڑ میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں