شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کی لاش قبر سے نکال کر غائب کر دی، قبر کی بے حرمتی کا مقدمہ درج

سرگودھا (پی این آئی) شاہینوں کے شہر سرگودھا میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کی لاش قبر سے نکال کر غائب کر دی۔ ملزم نے ڈیڑھ ماہ پہلے اپنی بیوی کو قتل کیا اور لاش کوٹ خدابخش میں دفن کردی تھی

۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی نے عدالت سے رجوع کر کے قبر کشائی کی اجازت طلب کی تھی،اطلاع ملنے پر مبینہ طور پر ملزم نے بیوی کی لاش نکال لی۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قبر کی بے حرمتی اور لاش غائب کرنے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close