تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کے لیے نئی شرائط رکھ دی

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، پہلے مقدمات ختم کیے جائیں، عدالتوں سے سیاسی فیصلے کرائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کےلئے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات کےلیےمشروط طور پر تیار ہیں۔پہلے مذاکرات کےلئے ماحول بنایا جائے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ جبر کے ماحول میں بات نہیں ہوسکتی،پہلے سیاسی مقدمات ختم کئے جائیں، قانون و آئین کی حکمرانی لائی جائے، بانی پی ٹی آئی لندن یا کسی اور ملک نہیں جائیں گے، بانی پی ٹی آئی خواتین اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری بھی فوج ہے، قانونی مقدمات اگر حقیقی ہیں وہ چلائیں، تحریک انصاف کو سیاسی آزادی اور ایکٹیوٹی کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہوا اس پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی اسلام آباد پر قبضہ کی بات سیاسی ہے، الیکشن ٹربیونلز 30 روز میں عذرداریوں پر فیصلے کریں، دھاندلی اورعذرداریوں پر جلد وائٹ پیپر جاری کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close