نواز شریف کی پارٹی صدارت، ن لیگ کا اہم اجلاس آج

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ کو پنجاب میں تنظیمی اور حکومتی عہدوں کی رپورٹ لینے کے ساتھ پارٹی کو عوامی سطح پر دوبارہ متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں پنجاب کے تنظیمی امور، نواز شریف کی پارٹی صدارت کے حوالے سے معاملات زیر غور آئیں گے۔وفاقی اور پنجاب کابینہ میں ممکنہ توسیع بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close