جتنی جیل کاٹ لی ہے اس سے بھی زیادہ جیل کاٹنے کیلئے تیار ہوں، عمران خان کا اعلان

راولپنڈی (پی این آئی) بانی تحریک انصاف عمران خان کا ڈیل کرنے سے انکار۔

 

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نےکہا کہ آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے سخت الفاظ میں کہا کہ اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا، جتنی جیل کاٹ لی ہے اس سے بھی زیادہ جیل کاٹنے کیلئے تیار ہوں، نہ کوئی ڈیل ہو گی نہ کوئی مفاہمت۔شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ ہم یوم 9 مئی منانے جا رہے ہیں، 9 مئی کو جلسہ عام کریں گے۔

 

 

 

وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی خواہش ہے کہ جلسہ ان کے حلقے میں ہو۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ 9 مئی کے جلسے میں قوم کو بتائیں گے کہ 9 مئی کے بعد گزشتہ ایک سال میں ہمارے ساتھ کیا کچھ ہوا۔جبکہ اس سے قبل جمعرات کے روز بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، خواتین کی گرفتاری پر حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں شیر افضل مروت نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے میرے بیان پر بانی پی ٹی آئی نے میری سرزنش کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان مناسب نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ مسلم لیگ ن نے میرے نام پر تحفظات کا اظہار کیا جو کہ غلط تھا۔

 

 

 

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کیا جارہا تھا، بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کے حوالے سے عمر ایوب کو ہدایات جاری کی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا میری بہنوں اور اہلیہ کے خلاف مقدمات اس لئے درج کئے گئے کیونکہ یہ میرے اپنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں کیسز نہ لگنے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کیسز نہ لگنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، ہر پارٹی میں مخالفت ہوتی ہے تو میری پارٹی میں بھی میری مخالفت ہوئی ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ 8 فروری اور 21 اپریل کو ہمارے اوپر شب خون مارا گیا، وقت آ گیا عوام اپنے حقوق کے لئے پرواز کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close