پی ڈی ایم جماعتیں عمران خان کی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں، کس نے مطالبہ کر دیا؟

لاہور ( پی این آئی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائب لائن منصوبہ ہر صورت میں مکمل کیا جائے، امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔

احتجاج کرنے والی پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں، واضح کریں کہ انھیں حالیہ انتخابات پر اعتراض کس بات پر ہے؟ فارم 45ہی اصل بنیاد ہے، انتخابات میں لوگوں کو مسلط کیا گیا۔ کسی سے سیاسی و انتخابی اتحاد نہیں ہو گا، آئین کی بالادستی اور جمہوری آزادی کے لیے رابطے اور تعاون کریں گے۔

منصورہ میں میٹ دی پریس تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قومی انتخابات میں دھاندلی کے مسئلہ پر سپریم کورٹ جائے گی، کراچی کے نتائج میں فراڈ اور جعلسازی کو بنیاد بنا کر پورے پاکستان کا کیس لڑیں گے۔ چیف جسٹس معاملہ کو معمولی نہ سمجھیں، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی جعلی حکومت کو نہیں مانتے، پنجاب میں ووٹ کو عزت دو کی بات کرنے والوں نے رسوائی کا راستہ اختیار کیا، ماضی کے الیکشنز میں بھی دھاندلی ہوئی لیکن حالیہ انتخابات میں تو تمام حدیں پار کردی گئیں، فارم 47والے خود ہٹ جائیں ورنہ جماعت اسلامی انہیں ہٹائے گی، سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close