وزیراعظم شہباز شریف نے تاجروں کو خوشخبری سنا دی

کراچی(پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے تاجروں سے کہا ہےکہ آپ ہمارا ساتھ دیں، ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔

کراچی کے دورے کے دوران ایک تقریب میں تاجروں اور کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس سے غرض نہیں ہونی چاہیے کہ کس صوبے میں کس کی حکومت ہے، ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر پاکستان کے مفاد کے لیے اکھٹے ہوجائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کا بڑا وفد پاکستان آرہا ہے، آپ لوگ اُن کے ساتھ مل کر بیٹھیں، کاروبار کریں، آپ ہمارا ساتھ دیں ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔تاجروں نے وزیراعظم کو بھارت سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر بنانے اور بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کی تجویز بھی دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کراچی میں وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وفاقی و صوبائی وزرا کو مل کر کام کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close