ایک اور بڑا استعفیٰ آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) ایڈوکیٹ جنرل آفس اسلام آباد کے سینئیر لاء افسر نے استعفیٰ دے دیا ۔

محمد رفاقت علی ایڈوکیٹ بطور لاء افسر ایڈووکیٹ جنرل آفس میں کام کر رہے تھے۔ آج انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ لاء افسر محمد رفاقت نے اپنا استعفیٰ ایڈوکیٹ جنرل اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھیج دیا ۔رفاقت علی نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام نہیں کر سکتے۔ایڈوکیٹ رفاقت علی اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close