چئیرمین پی ٹی آئی کا خفیہ مذاکرات سے متعلق اہم بیان آگیا

روالپنڈی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ ہوئے ہیں، رزلٹ نہیں آئے، بشریٰ بی بی کی اینڈوسکوپی کا رزلٹ ابھی نہیں آیا۔ روالپنڈی میں جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں, عوام کے ووٹ کی قدر ہونی چاہیے، عوام نے جو انتخابی نتائج دیکھے وہ پہلے سے طے شدہ تھے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہمیں اگر مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے، ہم مفاہمت سے انکار نہیں کررہے، اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں،

الیکشن کے نام پر جو ڈرامہ رچایاگیا اس کی مذمت کرتے ہیں سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین عمران خان نے ضمنی الیکشن کے نتائج پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈزکے القادر ٹرسٹ کیس میں وکلاء صفائی نے جرح مکمل کر لی جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان اوران کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں نے بیان قلمبند کر لیے گئے ہیں۔اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ کے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے. عمران خان اور بشر ی بی بی کی جانب سے ان کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل، خالد یوسف چوہدری جبکہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر امجد پرویز ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے. اس موقع پر وکلا نے مزید دو گواہوں پر جرح مکمل کر لی بعد ازاں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی یاد رہے کیس میں اب تک مجموعی طور پر 21 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جبکہ 15 گواہوں سے جرح مکمل کر لی گئی ہے۔

close