رانا ثنا اللہ کی جنرل باجوہ کیساتھ تلخی، خود ہی سارا واقعہ بتا دیا

لاہور (پی این آئی )مسلم لیگ( ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مجھ پر ہیروئن کیس کروانے والے بانی پی ٹی آئی تھے لیکن کرنے والا قمر جاوید باجوہ ہی تھا۔

خصوصی انٹرویو میں مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہیروئن کیس پر پارلیمنٹ میں تقریب تھی تو قمر جاوید باجوہ نے میرے متعلق بہت غلط بات کی جس پر تلح کلامی ہوگئی۔ شہباز شریف نے باجوہ کو کہا دیکھیں راناثناء کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے وہ بے گناہ ہیں، تو قمر جاوید باجوہ نے کہا وہ اس میں بے گناہ ہیں تو کوئی اور کام کیا ہوگا، اور میں نے یہ بات سن لی تھی۔

راناثنااللہ نے کہا کہ کچھ روز بعد پھر پارلیمنٹ میں بریفنگ تھی تو میری قمر جاوید باجوہ سے تلخی ہوگئی ، میں نے باجوہ سے کہا آپ نے جو مقدمہ بنایا اللہ میرا انصاف کرے گا، جس پر انہوں نے جواب دیا، نہیں میں نے نہیں بنایا ۔تو میں نے کہا آپ نے ہی بنایا ہے، آپ کا ماتحت اگر آپ کی مرضی کے بغیر ایسا کرتا تو اس کا کورٹ مارشل ہوجاتا۔ جب ہمارے درمیان تلخی بڑھ گئی تو اعظم نذیرتارڑ اور سعد رفیق بیچ میں آئے اور کہا چھوڑ دیں۔جب ہمارے درمیان تلخی بڑھ گئی تو اعظم نذیرتارڑ اور سعد رفیق بیچ میں آئے اور کہا چھوڑ دیں۔سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ مجھ پر یہ کیس کروانے والا بانی پی ٹی آئی تھا لیکن کرنے والا قمر جاوید باجوہ ہی تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close