حلقہ پی پی 32میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جماعت اسلامی کے اُمیدوار بھی پھٹ پڑے

گجرات (پی این آئی ) گجرات سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 میں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ محمد اقبال نے حکومتی اتحادی ق لیگ پر بوگس ووٹ ڈالنے کا الزام عائد کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنوں کا ہم نے دورہ کیا جہاں ووٹر موجود نہیں تھا لیکن جس لاڈلے کو کامیاب کروانے کے لیے ریاستی مشینری حرکت مین آئی اس کے والد نے خود ایک پولنگ اسٹیشن پر 100سے زائد لوگوں کے ساتھ دھاوا بول کر بوگس ووٹ ڈالے، وہاں سارا عملہ اس بات کی گواہی دے رہا ہے، پولیس کی نگرانی میں وہاں دھاندلی ہوئی۔ جماعت اسلامی کے امیدوار کا کہنا ہے کہ کئی دیگر پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس صرف اس لیے موجود رہی کہ ان کی دھاندلی میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ بنے، جو ووٹ ڈالے گئے ان میں نہ کسی ووٹر کا شناختی کارڈ نمبر درج ہے، نہ پریذائیڈنگ افسر کے دستخط موجود ہیں، سرکاری آشیر باد میں یہاں سے مسلم لیگ ق کو جتوانے کی عمل شکل نظر آئی، کئی پولنگ اسٹیشنوں سے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹوں کو اٹھایا گیا۔

close