ضمنی انتخابات، دھاندلی کے مبینہ الزامات پر پریزائڈنگ افسر گرفتار

وزیرآباد(پی این آئی)وزیرآبادکے حلقہ پی پی 36 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پولیس نے مبینہ دھاندلی کی ویڈیو سامنے آ نے پر تفتیش کیلئے پریزائیڈنگ افسر کو حراست میں لے لیاہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق پولنگ ختم ہونے سے قبل ہی بیلٹ پیپرز منظر عام پر آ گئے تھے ، سنی اتحاد کونسل نے الزام عائد کیا کہ پریزائیڈنگ افسر کے قبضہ سے ووٹ برآمد کیئے گئے ہیں ، پولنگ ختم ہونے سے پہلے ہی بیلٹ پیپرز منظر عام پر کیسے آئے ؟۔پولیس کا کہناہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close