ضمنی الیکشن کے دوران انٹرنیٹ کی بندش پر تحریک انصاف کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 فروری کی طرح ضمنی الیکشن کے دوران بھی انٹرنیٹ بند کرنے کی اطلاعات ہیں جس کا مقصد الیکشن کو کنٹرول کرنا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف خط بھی لکھ دیا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے دوران انٹرنیٹ بند کرنے کی اطلاعات ہیں، 8 فروری کو بھی یہی ہوا تھا، یہ چاہتے ہیں کوئی کسی سے بات نہ کرے اور اس طرح یہ اپنی مرضی سے الیکشن کنٹرول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے، یہ خط چیف جسٹس کے آفس کو مل بھی چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہمارے ساتھ ہورہا ہے اس کی ذمہ داری چیف جسٹس پر ہے، گزشتہ کچھ وقت سے جو عدلیہ کے حالات ہیں اس پر خط لکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں