عدالت نے پولیس کو دوبارہ گرفتاری سے روک دیا

لاہور(پی این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر فواد چودھری کی گرفتاری سے روک دیا۔

سابق وزیر فواد چودھری کی نو مئی کے چار مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس سے مقدمات کا تفصیلی ریکارڈ آئندہ 21 مئی کو طلب کر لیا۔عدالت نے پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے21 مئی تک روک دیا۔فواد چودھری کے وکلا نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔انسداددہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔فواد چودھری نے تھانہ ماڈل ٹاؤن کے 2 تھانہ گلبرگ اور نصیر آباد کے ایک ایک مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close