لاہور (پی این آئی) محکمہ صحت نے بکراعید سے قبل کانگو وائرس سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
24 نیوز کے مطابق پنجاب میں عید الاضحیٰ سے قبل کانگو وائرس کے کیسز بڑھنے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے جس کے پیش نظر تمام اضلاع کےسی ای اوز ہیلتھ کو مشتبہ کیسز فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اپریل سے جولائی تک کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے کا اب زیادہ خدشہ ہے ، حالیہ سیزن میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،لائیو سٹاک حکام کو بھی مویشی منڈیوں آبادی سے باہر لگانے کی ہدایت کی گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عید قربان پر عارضی مویشی منڈیوں کو بھی شہر سے باہر رکھا جائے ،مویشیوں کو انفیکشن سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں