پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کیخلاف احتجاج، کارکنان سڑکوں پر نکل آئے

فیصل آباد(پی این آئی) فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز نے پارٹی رہنما عمر ایوب کے خلاف احتجاج کیا۔

عمر ایوب فیصل آباد کی ایک عدالت میں پیشی کے لیے پہنچے تو ورکرز نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا اور نعرے بازی کی۔پارٹی ورکرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی کے نصب العین کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں مگر ان کی قربانیوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ 9مئی کے واقعے کے بعد ہمارے بچوں اور ہمارے والدین تک نے قربانیاں دی ہیں لیکن پارٹی ہماری قربانیوں کو نظرانداز کرکے دوسروں کو نواز رہی ہے۔اس موقع پر عمر ایوب، جو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی ہیں، نے مظاہرین کو کھلے عام پارٹی قیادت کے خلاف احتجاج کرنے سے منع کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close