پنجاب پولیس کیخلاف ٹویٹ، شہباز گل مشکل میں گرفتار ہوگئے

لاہور (پی این آئی) پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف امریکی قونصل خانے میں شکایت دائر کر دی۔

پنجاب پولیس نے شہبازگل کےخلاف ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے نام درخواست دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ شہباز گل ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں،ڈاکٹر انوش اور پنجاب پولیس کیخلاف ٹویٹ کر کے شہباز گل نےمذہبی رنگ دیا۔ڈاکٹر انوش اس وقت9 مئی کی متعدد انکوائریاں کر رہی ہیں،شہباز گل اس وقت امریکامیں رہائش پذیر ہیں اور دوہری شہریت رکھتے ہیں ۔پاکستان میں امریکی انتظامی افسران کیخلاف دھمکی آمیز پروپیگنڈا کرے تو ہم کارروائی کریں گے،امریکی انتظامیہ شہباز گل کے خلاف انکوائری کر کے کارروائی کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close