اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی سے متعلق بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی پمز ہسپتال سے جیل منتقلی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے پرویز الہٰی کو ہسپتال یا اڈیالہ جیل سے کہیں بھی بغیر اجازت منتقل کرنے سے روک دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کا باقاعدہ علاج جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے 19 اپریل تک تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی، عدالت نے حکم دیا کہ ای ڈی پمز بھی آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کیلئے افسر کو نامزد کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں