سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف ایک اور مقدمے کی درخواست دیدی گئی

کراچی(پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف نے لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست دائر کر دی۔

ڈسٹرکٹ ایند سیشن کورٹ ملیر میں رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست پی ٹی آئی لائرز فورم سندھ کے نائب صدر خالد محمود ایڈووکیٹ نے دائر کی، درخواست میں ایس ایس پی ملیر اور ایس ایچ او ملیر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کئی چینلز اور سوشل میڈیا پر رانا ثناءاللہ کا انٹرویو سنا، لیگی رہنما نے بانی پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی دھمکی دی۔درخواست گزار خالد محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ملیر سٹی پولیس کو ہدایت کی جائے کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے ظہور محسود کی رانا ثناءاللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں