نواز شریف کو شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا مشورہ

اسلام آباد(پی این آئی)نواز شریف کو شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا مشورہ۔۔۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج فیض آباد دھرنے کی رپورٹ آئی ہے، فیض آباد دھرنے کی ذمے داری پنجاب حکومت پر ڈالی گئی ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت پنجاب حکومت کے سربراہ شہباز شریف تھے، اب نواز شریف کو چاہیے شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جائیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہیے اپنے پہلے فیصلے پر عملدرآمد کروائے، وزیرِ اعظم کو طلب کرے اور ان کی ذمے داری کا تعین کرے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آپ لوگوں کو نہ کہیں کہ زبردستی اتنے میں نان فروحت کریں، حکومت نے ہر چیز کا حل یہ نکلا ہے کہ گرفتار کر لو۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس طرح سوسائٹی نہیں چلتی، بات چیت سے مسئلے کو حل کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close