مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر دفترِخارجہ کے بیان پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

لاہور( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے دفترِخارجہ کا بیان نہایت کمزور، مبہم، غیرمؤثر اور ناکافی قرار دے دیا ہے، ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اقتدار پر قابض حکومت مشرقِ وسطٰی کی صورتحال پر قوم کی ترجمانی کرنے میں ناکام رہی۔

ایکس پر جاری اپنے ردعمل میں ترجمان پی ٹی آئی نے دفترِخارجہ کا بیان نہایت کمزور، مبہم، غیرمؤثر اور ناکافی قرار دے دیا۔عوامی مینڈیٹ پر کھلے ڈاکے کے نتیجے میں اقتدار پر قابض حکومت کی جانب سے مشرقِ وسطٰی کی مجموعی صورتحال اور حالیہ تصادم پر قومی امنگوں کی ترجمانی کی ناکامی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت، قومی امنگوں کے امین قائد ناحق اڈیالہ میں قید کئے جانے کی بجائے عوامی مینڈیٹ کی روشنی میں قومی قیادت کے منصب پر فائز ہوتا تو قوم سے ساتھ مسلم اُمّہ کو درکار قیادت فراہم کرتے، بےگناہ عورتوں، بچوں اور ضعیف افراد سمیت 35 ہزار فلسطینیوں کو نہایت بےرحمی اور سفّاکیّت سے موت کی نیند سلانے والے عالمی دہشت گرد ملک کیخلاف مؤثر سفارتکاری میں کھلی ناکامی نہایت افسوسناک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close