ویب ڈیسک (پی این آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں پاکستان کے ساتھ عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مفتی ناصرالاسلام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چاند نظر آنے کے بعد 10 اپریل بروز بدھ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی عید منائی جائے گی۔پاکستان میں عید کےاعلان کے بعد مقبوضہ کشمیر کی مساجد سے بدھ کو عید منانے کے اعلانات کیے گئے۔واضح رہے کہ ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل عیدالفطر منائے جائے گی۔اُدھر بنگلادیش اور بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم شوال 11 اپریل جمعرات کو ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں