ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، کیا مطالبہ کیا گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی،ملک میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا ۔

ملالہ یوسفزئی کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مستقبل میں مشکلات کا سامنا ہے، امید ہے آپ کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، حکومت کو پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ خط کے متن میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دہائی میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کافی پیش رفت ہوئی، ملالہ فاؤنڈیشن نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر فراہم کیے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت جی ڈی پی کا 2 فیصد سے بھی کم تعلیم پر خرچ کررہا ہے، چاہتے ہیں پاکستان تعلیم پر جی ڈی پی کا خرچ 4 فیصد تک بڑھائے۔حکومت اپنے پہلے 100 دن کی ترجیحات میں لڑکیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close