کون لوگ پاکستان میں آج عیدالفطر منا رہے ہیں؟

کراچی(پی این آئی)کون لوگ پاکستان میں آج عیدالفطر منا رہے ہیں؟بوہری برادری عیدالفطر آج جوش و خروش سے منا رہی ہے۔کراچی میں صدر کی طاہری مسجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی۔ اس موقع پر طاہری مسجد کے باہر اور اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو مسجد کے باہر تعینات کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے عیدالفطر بدھ کے روز ہوگی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close