پاکستان کے وہ علاقے جہاں آج شوال کا چاند نظر نہیں آئیگا

لاہور( پی این آئی ) پاکستان کے وہ علاقے جہاں 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر نہیں آئے گا، منگل کے روز غروب آفتاب کے وقت ملک کے کئی علاقوں میں موسم ابر آلود ہو گا، ان علاقوں میں چاند کا نظر آنا انتہائی مشکل ہو گا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق فلکی حساب سے رمضان المبارک کا اختتام اور ماہ شوال کا آغاز ہو گیا۔ ماہرین فلکیات نے شوال کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 8 اپریل کو رات 11 بجکر 21 منٹ پر ہونے کی پیشن گوئی کی تھی۔یوں پاکستان میں 29 رمضان المبارک کی شام کو شوال کے چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہو گی۔ 9 اپریل کو پاکستان میں جب شوال کا چاند دیکھنے کیلئے کوششوں کا آغاز کیا جائے گا،تو اس وقت شوال کے چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی۔اسی لیے سعودی عرب میں پیر کے روز شوال کا چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد پاکستان میں ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی دن عید الفطر منائے جانے کے واضح امکانات ہیں۔

close