توشہ خانہ ریفرنس میں بشری بی بی کی سزا سے متعلق عمران خان کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد ( پی این آئی) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سنگین الزام عائد کیا ہے کہ ساری قوم کو پتہ ہے کہ جنرل عاصم منیر ملک چلا رہا ہے، مجھے توڑنے کے لیے توشہ خانہ ریفرنس میں بشری بی بی کو سزا دلوائی گئی، مجھے اور میری بیوی کو کچھ ہوتا ہے تو جنرل عاصم منیر ذمہ دار ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں سنگین الزامات عائد کئے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ لندن پلان کے لیے ججز کو بھی ساتھ ملایا گیا خفیہ ایجنسی نے ججز کی تقرریاں کروائیں۔
اگست میں جب مجھے پکڑا گیا تو پولیس میرے بیڈ روم میں داخل ہوئی وہاں سے میرا پاسپورٹ اور چیک بک بھی لے لئے گئے۔انعام شاہ اور توشہ خانہ کے ایک ملازم کو خفیہ ایجنسی نے میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا۔ توشہ خانہ میں سزا دلوانے کے لیے دبئی میں پارٹ ٹائم سیلز مین سے گراف جولری سیٹ کی مالیت کا تخمینہ لگوایا گیا۔ توشہ خانہ ریفرنس بنانے پر چیئرمین نیب اور انعام شاہ کے خلاف کیس کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close