جسٹس جیلانی نے کمیشن کی سربراہی کیوں چھوڑی ؟وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا بڑا دعویٰ

سرگودھا (پی این آئی) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی وجہ سے جسٹس جیلانی نےکمیشن کی سربراہی چھوڑی، حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں کمیشن بنایاتھا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کا موجودہ بینچ ازخود نوٹس کی سماعت کرے یافل کورٹ بنائے حکومت کو کوئی اعتراض نہیں،عدلیہ کے حوالہ سے حکومت کی واضح پالیسی ہےجس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،حکومت کی جانب سے عدالتی شخصیات کو سکیورٹی اور خودمختاری کے حوالہ سے مکمل تعاون رہے گا،سب ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں،یہی ملک کے لئے بہتر ہے۔ وزیرقانون نے کہا کہ عدالتی اصلاحات کے حوالے سے بلاول بھٹوزرداری کا مطالبہ درست ہے،سینیٹ انتخابات مکمل ہونے پر اس حوالے سے قانون سازی ہوگی۔

close