اسلام آباد ( پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی راہداری ضمانت منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 22 مقدمات میں تین ہفتوں کی حفاظتی راہداری ضمانت منظور کی گئی ہے، اس حوالے سے عدالت نے پولیس کو سابق وفاقی وزیر کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور فواد چوہدری کو تین ہفتوں میں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حفاظتی ضمانت منظور کی جہاں فواد چوہدری کی جانب سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں درج مقدمات میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے راہداری ضمانت کی استدعا کی گئی تھی۔
علاوہ ازیں فواد چوہدری کے خلاف جہلم پنڈ دادن خان پراجیکٹ میں زمین کی خرد برد کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت ان کے وکیل قیصر امام نے بتایا کہ ’18 دسمبر 2023 کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، فواد چوہدری پر پانچ الزامات لگائے گئے ہیں، الزام ہے کہ فواد چوہدری نے سیاسی اثر رسوخ کو پراجیکٹ میں استعمال کیا ہے‘۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں